نیب کو چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کی اجازت

نیب کو چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف کے بینیفشری ہونے کے شواہد ملے تھے

چوہدری شوگر مل کیس میں یوسف عباس اور مریم نواز زیر حراست ہیں فوٹو: فائل

نیب کو چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کی اجازت مل گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چوہدری شوگر مل کیس میں بینی فشری ہونے کے شواہد ملے تھے، شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت میں نیب لاہور نے نواز شریف سے چوہدری شوگر مل کیس میں تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی۔ جس پر اب نیب کو اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب چوہدری شوگر مل کیس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے، کیس میں یوسف عباس اور مریم نواز پہلے ہی حراست میں ہیں تاہم اب تک نیب کیس کا ریفرنس دائر نہیں کرسکی۔
Load Next Story