میکسیکو میں انتخابی وعدے پورا نہ کرنے پر میئر کو لینے کے دینے پڑگئے
جنوبی میکسیکو کے جارج ایسکانڈوئن ہرنینڈز کو ٹرک کے پیچھے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا
میکسکو کے میئر کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آکر بالخصوص کسانوں نے ان کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور انہیں باہر نکال کر ایک بڑے ٹرکے کے پیچھے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا ۔
جنوبی میکسکو کے میئر جارج لوئس ایسکانڈوئن ہرنینڈز نے انتخابات میں کئی وعدے کئے تھے جو پورے نہیں ہوسکے اور اس بنا پر درجنوں افراد نے ان کے دفتر پر حملہ کردیا اور میئر کو عمارت سے باہر نکال کر ایک ٹرک کے پیچھے بہت دیر تک گھسیٹا گیا۔
پولیس نے میئر کو چھڑایا اور اب تک 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ میئر کو کوئی بڑا زخم نہیں لگا۔ واضح رہے کہ میئر پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس بار شرکا سڑکوں کی مرمت نہ کروانے پر شدید نالاں تھے جس کا وعدہ میئر نے خود کیا تھا۔
اگرچہ میکسکو میں وزرا اور سرکاری اہلکار منشیات فروشوں کے دباؤ میں رہتے ہیں کیونکہ مجرم گروہوں کی راہ میں آنے والے افراد پر تشدد اور قتل عام بات ہے ۔ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عام افراد نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر ایک اہم سرکاری اہلکار کو زدوکوب کیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=RtqpkEurNuk
دوسری جانب میئر نے کہا ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں پر اقدامِ قتل اور حبسِ بے جا کا مقدمہ قائم کریں گے۔ اس ضمن میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد نے میئر کو ان کے دفتر سے نکالا اور انہیں زبردستی ایک ٹرک کے پیچھے لے گئے۔رسی سے باندھنے کے بعد لوگوں نے سانٹا ریٹا کی سڑکوں پر انہیں گھسیٹا۔