پاکستان نےالقاعدہ سے تعلق رکھنے والے فرانسیسی شہری کوملک بدرکردیا

انٹیلی جنس حکام کو یقین ہے کہ نامن مزیشے القاعدہ کے خصوصی گروپ ہیمبرگ سیل کا رکن رہا ہے۔

نامن مزیشے کو 2012 میں 3 دیگر فرانسیسی ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقے سے گرفتارکیا گیاتھا۔ فوٹو/فائل

پاکستان نے القاعدہ سے مبینہ تعلق رکھنےاورجہاد کے لئےنوجوانوں کوبھرتی کرنے والے فرانسیسی شہری نامن مزیشے کو ملک بدر کر کے فرانسیسی حکام کے حوالےکردیا۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس حکام کو یقین ہے کہ نامن مزیشے القاعدہ کے خصوصی گروپ ہیمبرگ سیل جس نے امریکا میں ستمبر2011 کے حملے کی مبینہ طور پر منصوبہ بندی کی تھی میں شامل رہا ہے، نامن مزیشے کو 3 دیگر فرانسیسی ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقے سے 2012 میں گرفتارکیا گیاتھا، مزیشے کے دیگر3 ساتھیوں کو اپریل میں فرانسیسی حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے، نامن مزیشے کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے پیرس روانہ کیا گیا۔

فرانسینسی انٹیلی جسن اداروں کے حکام نے نامن مزیشے کو القاعدہ کے ہیمبرگ سیل کا ایک اہم رکن قراردیا تھا اور گرفتاری کے وقت مزیشے سے الجیرین پاسپورٹ بھی بر آمد ہوا تھا لیکن جہادی حلقوں میں مزیشے کی اہمیت ابھی تک واضح نہیں ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزیشے پر فرانسیسی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا تاہم اس کے القاعدہ سے تعلق سے متعلق فی الحال کوئی ثبوت نہیں مل سکے۔
Load Next Story