صارفین اب انسٹاگرام کی نئی شکل دیکھ سکیں گے

انسٹاگرام نے’ڈارک موڈ‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے صارف اپنے طور پر ایپ کا انٹرفیس تبدیل کرسکتا ہے


ویب ڈیسک October 10, 2019
انسٹاگرام نے’ڈارک موڈ‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے صارف اپنے طور پر ایپ کا انٹرفیس تبدیل کرسکتا ہے، فوٹو: فائل

سوشل نیٹ ورک کی مقبول اپیلی کیشن انسٹاگرام کے صارفین اب اس ایپ کی نئی شکل دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے'ڈارک موڈ' کا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس سے صارف اپنے طور پر ایپ کا انٹرفیس تبدیل کرسکتا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ فیچر بی ٹا ورژن پر موجود تھا لیکن اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔

insta

انسٹاگرام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کمپنی کے سی ای او موسیری نے واضح کیا کہ فی الحال 'ڈارک موڈ' کو آئی او ایس 13 اور اینڈرائڈ10 ڈیوائسز پر انسٹاگرام کے اپ ڈیٹ ورژن کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ فیچر ان اینڈرائڈ 9 فونز کے لیے بھی قابل استعمال ہوگا جس میں ڈارک موڈ کی سہولت موجود ہو۔

اس سے قبل یوٹیوب اور ٹوئٹر بھی ڈارک موڈ متعارف کراچکے ہیں جس میں صارف اپنی سہولت کے مطابق ایپلی کیشن کا انٹرفیس تبدیل کر تے ہیں۔ڈارک موڈ میں انٹرفیس کا پس منظر سیاہ اور ٹیکسٹ سفید رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور زیادہ تر افراد اس فیچر کو کم روشنی یا رات کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں