سری لنکن ٹیم کے کوچ نے اُردو بول کر سب کو حیران کردیا

اُردو تھوڑا تھوڑا آگیا ہے، کوچ سری لنکن ٹیم


Sports Reporter October 10, 2019
اُردو تھوڑا تھوڑا آگیا ہے، کوچ سری لنکن ٹیم . فوٹو : فائل

سری لنکن ٹیم کے کوچ رمیش رتنائیکے نے اُردو بول کر سب کو حیران کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال شروع کیا کہ کمزور ٹیم کو فتح حاصل ہونے اور ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان آمد کے بارے میں کیا کہیں گے۔

پہلے تو سری لنکن کوچ حیرت کے ساتھ صحافی کا منہ دیکھتے رہے، پھر ہاتھ سے اشارہ کیا کہ سوال جاری رکھو اور سوال ختم ہوتے ہی انہوں نے کہا کہ اُردو تھوڑا تھوڑا آگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں