لاڑکانہ میں اراضی کےتنازع پرمسلح تصادم 3 بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کئی گھنٹے تک کھیتوں میں پڑی رہیں جب کہ علاقے میں اب بھی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔


ویب ڈیسک October 08, 2013
جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کئی گھنٹے تک کھیتوں میں پڑی رہیں جب کہ علاقے میں اب بھی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تحصیل وارہ میں اراضی کےتنازع پرمسلح تصادم میں 3 بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعےکے بعد فریقین مورچہ بند ہوگئے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ پرجانے سے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل وارہ کےعلاقے نواز چانڈیو میں فریقین نے ایک دوسرے کے گاؤں پر حملہ کیا اور مسلح تصادم میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی علی زمان، منظور اور طفیل بھی شامل ہیں۔

علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث پولیس نے جائے وقوعہ پر جانے سے انکار کردیا، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کئی گھنٹے تک کھیتوں میں پڑی رہیں جب کہ علاقے میں اب بھی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں