داعش کو مکمل طور پرشکست دے چکے امریکی صدر ٹرمپ

ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک October 11, 2019
ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ . فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم داعش کو مکمل طور پرشکست دے چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم داعش کو مکمل طور پر شکست دے چکے ہیں، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک کیا ہے، اب شام میں ترکی کے زیر اثرعلاقے میں کوئی فوج نہیں اور اب ترکی 200 سال سے آپس میں لڑنے والے کردوں پر حملہ کر رہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ترک فوج کی شام میں کرد جنگجوؤں پر بمباری



امریکی صدر نے کہا کہ شام سے متعلق ہمارے پاس 3 آپشن ہیں، پہلا آپشن ہے کہ ہزاروں فوجی بھیجیں اورعسکریت پسندی سے کامیابی حاصل کریں اور دوسرا آپشن ہے کہ ترکی کومالی طورپر اور سخت پابندیوں سےنشانہ بنائیں جب کہ تیسرا آپشن ہے کہ ترکی اور کردوں کے مابین معاہدہ کروادیں۔



یہ بھی پڑھیں :36 لاکھ شامی مہاجرین کو یورپ بھیج دیں گے،اردوان

واضح رہے چند روز قبل ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں دہشت گردوں کی راہداری کو ختم کرنا ہے، ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا جبکہ ٹرمپ کے فیصلے کو واشنگٹن میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں