الیکشن کے فوراً بعد اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا نوازشریف

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک October 11, 2019
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اس حوالے سے شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس؛ نواز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے آج اس جگہ ہر موجود ہوں، ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اب بھی ڈٹا ہوا ہوں، پاکستانیوں کے حقوق کے لیے ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی اور دنیا میں عزت کمانے کے لیے ووٹ کو عزت دینا ہوگی، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ اصولوں سے نہیں ہٹتیں، اللہ کے فضل سے ہمارا سر کوئی نہیں جھکا سکتا، ان ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں