لیاقت یونیورسٹی اساتذہ کے ہراساں کرنے پر طالبہ کی خودکشی کی کوشش

ٹیچر شفقت رضوی اور ٹیچر احسان میمن ہراساں کرتے اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں، طالبہ


ویب ڈیسک October 11, 2019
ٹیچر شفقت رضوی اور ٹیچر احسان میمن ہراساں کرتے اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں، طالبہ فوٹو:ٹوئٹر

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہی۔

شعبہ فارمیسی کی طالبہ سائرہ نے دو اساتذہ پر حراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر شفقت رضوی اور ان کا دوست ٹیچر احسان میمن امتحانات میں پرچے آؤٹ کرنے کے معاملے پر اسے ہراساں کرتے ہیں اور کلاس میں تنگ کرتے ہیں۔

طالبہ سائرہ نے کہا کہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ (شعبہ کی سربراہ ) ناہید میمن کو کئی بار اس حوالے سے شکایت کی مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی انضباطی کارروائی کی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کی کوشش کی۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو ایک ہفتے میں انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں