عاطف اسلم کی آوازمیں ’حمد‘ سن کرمداح جھوم اٹھے

عاطف اسلم کی آوازاورحمد پڑھنے کے منفرد اندازکودنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں خوب سراہ رہے ہیں

پوری حمد سننے کے لیے اب مداحوں کا انتظاراب ختم ہوگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو 12 میں حمد 'وہی خدا ہے' اپنی آوازاورمنفرد انداز میں پڑھ کرمداحوں کو بہت محظوظ کیا۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھی گئی حمد 'وہی خدا ہے' کی کچھ جھلکیاں شیئرکی گئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھیں جب کہ مداح اُن جھلکیوں سے تو محظوظ ہو ہی رے تھے تاہم وہ پوری حمد سننے کے لیے بھی بے تاب نظر آئے اور ان کا یہ انتظاراب ختم ہوگیا۔

عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی حمد جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو ویسے ہی مداحوں کا ہجوم امڈ آیا اور عاطف اسلم کے پڑھنے کے اندازسمیت حمد کی کمپوزیشن کی بے حد تعریف کی گئی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/cokestudio/videos/402464407088389/"]

عاطف اسلم کی آواز اورحمد پڑھنے کے منفرد انداز کو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔








ایک مداح نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمد ختم ہونے کے بعد جب عاطف اسلم نے درود پاک پڑھنا شروع کیا تواس وقت میوزک کا بند ہوجانا، بہترین اقدام لگا۔



ایک اور مداح کی جانب سے تعریف کی گئی اورکہا گیا کہ 'حمد' جذبات سے بھرپورہے جو دل کوجا کرلگ رہی ہے۔

Load Next Story