کرپشن کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھ کر پورا کروں گا چوہدری قمر زمان

ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے اور اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا، قمر زمان

مختلف اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے کام کیا ہے اور اسی تجربے کو برؤے کار لاتے ہوئے اس عہدے کے فرائض منصبی کو نبھاؤں گا، چوہدری قمر زمان فوٹو: ایکسپریس

چیرمین نیب کے عہدے کے لئے نامزد چوہدری قمر زمان نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھ کر پورا کروں گا ۔


چوہدری قمر زمان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو سارے مسائل کی جڑ قرار دیا جائےتو یہ غلط نہ ہو گا اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم سب مل کر اس کے خاتمے کے لئے کام کریں، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کیا ہے اور اسی تجربے کو برؤے کار لاتے ہوئے اس عہدے کے فرائض منصبی کو بہتر طریقے سے نبھاؤں گا، انہوں نے کہا کہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے اور اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

چوہدری قمر زمان نے کہا کہ میرے زہن میں دور دور تک یہ بات نہیں تھی کہ مجھے یہ ذمہ داری سونپی جائے گی لیکن اس کے لئے میں وزیراعظم نواز شریف کا مشکور ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story