وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون دہشتگردی کیخلاف موقف کی حمایت

پاکستان ترکی کو درپیش خطرات کو سمجھتا ہے اور مکمل حمایت ویکجہتی کا اظہار کرتا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک October 11, 2019
پاکستانی حکومت اورعوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی حمایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گردی کے خلاف ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے باعث70ہزار جانوں کا نقصان برداشت کیا اور 30 لاکھ مہاجرین کا بوجھ دہائیوں تک برداشت کیا لہذا دہشت گردی کے خلاف ترکی کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو درپیش چیلنج اور خطرات کو سمجھتا ہے اور ترکی کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ترکی کی شام کے مسئلے کے حل، خطے میں امن وا ستحکام کی کوششوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں جب کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترک صدر کے پرجوش استقبال کے منتظر ہیں۔

واضح رہے ترک صدر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور 23 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے اور پاکستان کی اعلی سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں