آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی نمو کے جائزے پر نظرثانی کردی

مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان میں گروتھ پرانے جائزے سے 0.7 فیصدکم ہو گی


AFP October 09, 2013
رواں سال عالمی معیشت 2.9اور آئندہ سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، آئی ایم ایف فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی نمو کے جائزے پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال عالمی معیشت 2.9اور آئندہ سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

ترقی یافتہ معیشتوں میں گروتھ بالترتیب 1.2 اور 2.1 فیصد، امریکا میں 1.6 اور 2.6، یوروزون میں رواں سال منفی 0.4اور آئندہ 1 فیصد، جرمنی میں 0.5 اور 1.4، ایشیا میں6.3 اور 6.5فیصد، چین میں 7.6 اور 7.3 فیصد، بھارت میں 3.8 اور 5.1فیصد، برازیل میں دونوں سال 2.5، مشرق وسطیٰ،



شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان پر مشتمل خطے میں پرانے جائزے کے مقابلے رواں سال شرح نمو 0.7 فیصد گھٹ کر 2.3 فیصد اور آئندہ سال 0.1 فیصد کمی سے 3.6فیصد جبکہ جنوبی افریقہ میں بالترتیب 2 اور 2.9 فیصد رہنے کی امید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں