دھرنے میں ایک ہفتے قیام کی تیاری کے ساتھ آئیں جے یو آئی کی کارکنوں کو ہدایت

کارکنان بستر، کمبل، دو جوڑے کپڑے، خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لائیں، ہدایت نامہ


Numainda Express October 11, 2019
کارکنان بستر، کمبل، دو جوڑے کپڑے، خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لائیں، ہدایت نامہ فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہونے والے کارکنان اورقافلوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

جے یو آئی نے 32 نکات پرمشتمل ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کارکنوں کوکم ازکم ایک ہفتے قیام کی تیاری کے ساتھ مارچ میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق اسلام آباد کا سفر 4 سے 5 روز پر محیط ہوگا اور کارکنان کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں اور اپنے ساتھ ایک بستر، کمبل، دو جوڑے کپڑے، خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لائیں۔

ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ضلعی جماعت حکومتی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ایک کرین اور ایمبولینس ساتھ لائے، ہر گاڑی میں پینے کا پانی اور نمک موجود ہونا چاہیے۔

جے یو آئی نے کہا کہ قافلے کی ہر گاڑی کے لیے ایک امیر مقرر کیا جائے،قافلے روانہ ہونےسے قبل گاڑی میں موجود کارکنان کی ویڈیو بنا لی جائے،قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں اور گاڑی میں کسی اضافی سواری کو بغیر تصدیق نہ بٹھایا جائے، جو کارکن اپنی گاڑی سے اترے وہ زیادہ دور جانے کی کوشش نہ کرے۔

ہدایت نامے کے مطابق قافلے کے راستے میں مساجد، مدرسوں کو صاف رکھا جائے جبکہ راستے میں آنے والی مساجد و مدرسوں میں پی ٹی سی ایل فون اور وائی فائی سروس یقینی بنائی جائے، کسی بھی کارکن کوساتھ اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |