لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے موبائل فون اور دیگر مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے


Numainda Express October 11, 2019
ایف آئی اے نے موبائل فون اور دیگر مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے، فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے موبائل فون پر لڑکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرکے اسکے پاس سے موبائل فون اور دیگر مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی نے درخواست گزار لڑکی کو موبائل فون پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے پرایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم فرحان خالد کو لڑکی کو موبائل فون پر بلیک میل کرنے اور ویڈیو کے ذریعے دھمکیاں دینے پر اسکے گھر پر چھاپہ مارکر اسکے پاس سے موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور اس کے خلاف مذید تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں