اپوزیشن اپنےکاموں کےعوض تاوان طلب نہ کرے امریکی صدر
بجٹ کی منظوری اور امریکا کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا نمائندگان کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے، صدر اوباما
امریکی صدر باراک اوباما شٹ ڈاؤن کے معاملے پر اپوزیشن جماعت پر برستے ہوئے کہا ہے کہ ری پبلیکن ایوان نمایندگان اپنےکاموں کےعوض تاوان طلب نہ کریں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کانگریس اور بالخصوص ری پبلکن ایوان نمائندگان کو ان کی بنیادی کاموں کے عوض تاوان طلب کرنے کا حق نہیں، بجٹ کی منظوری اور امریکا کے بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانا نمائندگان کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ری پبلکن سے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن اہم تنازعات کےحل کےلیے ری پبلکن کے پاس کوئی سنجیدہ تجویز نہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اخراجات کا بل پاس نہ ہونےسے دنیا میں امریکی تشخص کوخطرات لاحق ہیں جب کہ اس کی وجہ سے ملک سنگین بحران کی لپیٹ میں آ سکتا ہے جس سے ہر امریکی متاثر ہو گا۔