نیب کا سندھ پولیس کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ 96 افسران کی تفصیلات طلب

نیب نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر 96 پولیس افسران کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کیے جانے کا کہا ہے


Staff Reporter October 12, 2019
نیب نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر 96 پولیس افسران کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش کیے جانے کا کہا ہے (فوٹو: فائل)

نیب حکام نے سندھ پولیس کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، نیب نے آئی جی سندھ سے 96 پولیس افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔

نیب کی جانب سے سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف مختلف شکایات پر انکوئری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب نے آئی جی سندھ کو ایک خط تحریر کرتے ہوئے 96 پولیس افسران کی تفصیلات مانگ لیں اور تمام متعلقہ افسران کو کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت سے متعلق بھی کہا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے شہید پولیس آفیشلز کو دی جانے والی رقم کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیاہے کہ اب تک کتنے افسران اور اہلکاروں کو شہید قرار دیا گیا؟ تفصیلات فراہم کی جائیں، شہیدوں کا میڈیکل ریکارڈ، ہئیر شپ سرٹیفکیٹ اور معاوضے کی تفصیلات فراہم کی جائیں جب کہ پولیس اضلاع کو چیک کی صورت میں کتنی رقم دی جاتی ہے اس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں