تلہاراسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی ہیڈ ماسٹر اور4طلبا زخمی
حادثہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، ہیڈ ماسٹر تشویشناک حالت میں حیدرآبادمنتقل، والدین دیوانہ وار اپنے بچوں کو ڈھونڈتے رہے
تلہار کے نواحی گاؤں غلام شاہ میں پرائمری اسکول کی چھت دھماکے سے گر گئی۔
ہیڈ ماسٹر اور 4 طلبہ زخمی، ہیڈ ماسٹر غلام قاسم چانڈیو کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال داخل کیا گیا، زخمیوں میں اعجاز، فہیم، اکبر اور رویو کولہی شامل ہیں جنھیں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسکول کی چھت گرنے سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ افراتفری مچ گئی اور والدین اپنے بچوں کو ڈھونڈنے لگے جبکہ خوف کی وجہ سے طلبا چیختے ہوئے اسکول سے بھاگتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوئے۔
دیہاتیوں نے بتایا کہ کئی مربتہ لوگوں نے اسکول کی زبوں حالی کے بارے میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے شکایت کی مگر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ تلہار تحصیل کے 30 سے زائد گوٹھوں میں پرائمری اسکول کی چھتیں خستہ حال ہیں۔