ٹنڈو الہ یار عدالتی حکم پر نجی جیل پر چھاپہ43 ہاری بازیاب

ٹنڈو الہ یار چمبڑ پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر زمیندار غلام درس کی نجی جیل پر چھاپہ مار ا


Nama Nigar October 09, 2013
بازیاب ہونے والے افراد کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دے دی گئی۔: فوٹو۔فائل

عدالت کے حکم پر پولیس کا زمیندارکی نجی جیل پر چھاپہ، خواتین،بچوں سمیت 43 افراد بازیاب کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار چمبڑ پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم پر زمیندار غلام درس کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر وہاں قید 43 افراد کو بازیاب کروالیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 20 بچے اور 13 خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایک شہری ایوب شیخ نے سیشن کورٹ میں درخواست دی تھی کہ اس کے خاندان اور دیگر برادری کے لوگوں کو مقامی زمیندار حاجی غلام درس نے اپنی نجی جیل میں قید کررکھا ہے جس پر عدالت نے چمبڑ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر مذکورہ افراد کو بازیاب کرواکر کورٹ میں پیش کرے۔

جس پر پولیس نے مقامی زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مارااور وہاں قید 43 افراد کو بازیاب کروالیا جن کو پولیس نے سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں بازیاب ہونے والے افراد کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دے دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔