پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا کی کوشش
شور مچانے پر پولیس نے بچا لیا، سندھ ہائیکورٹ کا جوڑے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنیکا حکم
ماتلی کی رہائشی پسند کی شادی کرنیوالی مریم زوجہ حفیظ چنا کی رشتے داروں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف پٹیشن داخل کروانے کیلیے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ آمد کے موقع پر رشتے داروں نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
لڑکی کے شور مچانے پر پولیس نے بچالیا اور عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے لڑکی کی پٹیشن پر کینٹ پولیس کو جوڑے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عالیہ نے ایس ایس پی بدین، ایس ایچ او ماتلی اور گولارچی کو23 اکتوبر کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پٹیشنر موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 4اکتوبر کو حفیظ چنہ سے پسند کی شادی کی ہے جس پر رشتے دار ہراساں کر رہے ہیں ۔ پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔