بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے والے کندھے ابتدا میں ہی تھک گئے

طویل پریکٹس سیشن کے بعد یونس خان کے کندھوں میں تکلیف،برف کا بیگ رکھا


Sports Desk October 09, 2013
یواے ای سے2روزہ میچ آج ابوظبی میں شروع ہوگا،ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کاواحد موقع۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بیٹنگ کا بوجھ اٹھانے والے کندھے ابتدا میں ہی تھکاوٹ کا شکارنظر آنے لگے۔

پروٹیز کے مضبوط بولنگ اٹیک کے مقابل کپتان مصباح الحق اور یونس خان امیدوں کا محور ہوں گے،منگل کو دونوں نے نیٹ پر طویل پریکٹس سیشن کیا جس کے بعد یونس خان کندھے میں تکلیف محسوس کرتے رہے،مڈل آرڈر بیٹسمین کو ڈاکٹر نے برف کا بیگ رکھنے کی ہدایت دی،کسی بڑے مسئلے سے بچانے کیلیے انھیں بدھ کو یو اے ای کیخلاف وارم اپ میچ کھیلنے سے روکا بھی جا سکتا ہے۔



البتہ اس کا فیصلہ صبح صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 14اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے پاس پریکٹس کا یہ واحد موقع ہو گا، عاقب جاوید کی زیرکوچنگ میزبان ٹیم ایک بڑی سائیڈ سے مقابلے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہے، دوسری جانب مصباح الیون بھی انہی پلیئرز کو آزمائے گی جنھیں پہلے ٹیسٹ میں بھی حصہ لینا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں