چیپل بھارتی بورڈ کی آمرانہ پالیسز کے سامنے ڈٹ گئےکمنٹری سے انکار

سیریز کے براڈکاسٹنگ ادارے کی جانب سے مجھے ای میل میں کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی


Sports Desk October 09, 2013
میں بھارتی ٹیم سلیکشن، ڈی آر ایس پر ان کے موقف اور انتظامی معاملات پر کوئی بات نہیں کروں گا،فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کپتان ای ین چیپل بھارتی بورڈ کی آمرانہ پالیسوں کے سامنے ڈٹ گئے، وہ بھارت وآسٹریلیا کی سیریز میں کمنٹری نہیں کریں گے۔

بی سی سی آئی نے ہوم سیریز کے دوران کمنٹیٹرز کیلیے بھی سخت پالیسی وضع کررکھی ہے، چیپل نے کہاکہ سیریز کے براڈکاسٹنگ ادارے کی جانب سے مجھے ای میل میں کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی، جس پر میں نے جواب میں پوچھا کہ کس کے تحت کام کروں گا، اس پر بتایا گیاکہ آپ نشریاتی ادارے کے ساتھ کام کریں گے مگر بی سی سی آئی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، میرے استفسار پر وضاحت کی گئی کہ میں بھارتی ٹیم سلیکشن، ڈی آر ایس پر ان کے موقف اور انتظامی معاملات پر کوئی بات نہیں کروں گا، مجھے محسوس ہوا کہ ان پابندیوں کی صورت میں میں اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں انجام نہیں دے پائوں گا اس لیے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں