وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع

شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے،وزیراعظم  


ویب ڈیسک October 12, 2019
شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے،وزیراعظم  

عمران خان نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع کردیا۔

وزیراعظم آفس کو 'وزیراعظم سٹیزن پورٹل' پر غیر مجاز اہلکاروں کی شہریوں کی شکایات کو بغیر حل نمٹانے کی شکایات موصول ہوئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلہ سے مشروط کر دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گا اور غیر مجاز افسران کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی جب کہ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنے کا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا اور شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے، کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی، ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |