سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں لیکن بلاول اس کے لیے پرفیکٹ ہے بختاور بھٹو زرداری

عمران خان حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات منافقت کے علاوہ کچھ نہیں، بختاور بھٹو زرداری


ویب ڈیسک October 12, 2019
آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے،بختاور بھٹو زرداری فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: بے نظیربھٹو کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں سیاست کے لیے 'پرفیکٹ فِٹ' ہے اور میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔

عرب ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے، ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، انہیں پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا،جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے لیکن اب ان کی دوری ہمارے لیئے حبسِ دم جیسی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انہیں ہائی بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق ہیں، یہ بھیانک حقیقت ہم سے چھپائی جارہی ہے کہ ہمارے والد پر جیل میں کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں، انہیں وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے، حد یہ ہے کہ انہیں جیل کی کوٹھری میں ایک چھوٹا سا فرج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں۔

بختاوربھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پْرعزم، دوراندیش اور بااصول نوجوان سیاسی رہنما ہے، وہ پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریت کے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے، وہ آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے، وہ پاکستان میں سیاست کے لیئے 'پرفیکٹ فِٹ' ہے، میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں، میں ٹوئٹر پر بہت سرگرم ہوں لیکن حکومتی معاملات سے بالکل دور ہوں، میرے لئے بطور چیئرپرسن زیبسٹ کام کرنا باعثِ خوشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |