صحافیوں اور اہلخانہ کیلیے کھیل ’’کورٹ مارشل‘‘ پیش کیا گیا

ڈرامہ نگار سوا دیش دیپک کا کھیل ناپا میں 9 اکتوبر سے پیش کیا جائے گا


Showbiz Reporter October 09, 2013
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں فنکار ڈرامہ ’’کورٹ مارشل‘‘ میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

نیشنل اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹ میں سنیل شنکرکی ہدایت کاری میں بھارتی ڈرامہ نگار سوا دیش دیپک کا تحریرکیا ہوا کھیل ''کورٹ مارشل'' پیش کیا گیا۔

جس میں ناپاکے تربیت یافتہ فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہردکھائے،نیشنل اکیڈمی آ ف پرفارمنگ آرٹ میں9 اکتوبر سے باقاعدہ عوام کے لیے پیش کیا جانیوالا ممتاز ڈرامہ نگارسوادیش دیپک کا تحریرکیا ہوا کھیل ''کورٹ مارشل'' گزشتہ روزصحافیوں کے لیے پیش کیا گیا جس میں کراچی کے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔



اس کھیل میں جن فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیاان میں علی رضوی،عدنان جعفر، نذرالحسن،فوادخان،اویس منگل والا، میثم نقوی،کاشف حسین، حماد سرتاج، جاویداسلم، سعد الدین حیدر، شامل تھے، تھیٹر ڈرامہ ''کورٹ مارشل'' کے ہدایت کار سنیل شنکر ہیں ، اس کھیل کے حوالے سے فنکاروں کا کہنا تھا کہ تھیٹر ڈرامہ ''کورٹ مارشل'' کی کہانی روایتی ڈراموں کی کہانی سے مختلف ہے اس کھیل میں کام کرتے ہوئے ہمیں لطف آیا امید ہے کہ عوام کویہ کھیل پسند آئے گا واضح رہے یہ کھیل20 اکتوبر تک ناپا میں جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں