آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

وزارت پارلیمانی امور کی نااہلی کے باعث 2 سال قبل پیش کی گئی رپورٹس پر اب تک بحث ہی نہ کی جاسکی


ویب ڈیسک October 12, 2019
الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے لئے 3 سال درکار ہوں گے فوٹو: فائل

ملک میں آئندہ عام انتخابات میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھاندلی سے پاک، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق 2 سال قبل وزارت پارلیمانی امور کو رپورٹس ارسال کی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سفارشات بھی دی تھیں، رپورٹس میں الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک اور بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کی خصوصیات بیان کی تھیں۔

وزارت پارلیمانی امور کی نااہلی کے باعث اب تک رپورٹس پر بحث نہ کی جاسکیں کیونکہ الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کے لئے تین سال کا عرصہ درکار ہوگا، جس کے باعث اب آئندہ انتخابات میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |