میکسیکو میں مال بردار ٹرین اور بس میں تصادم سے 8 مسافر ہلاک
مسافر بردار بس تیز رفتار مال بردار ٹرین سے پہلے سڑک پار کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگئی
میکسیکو میں مسافر بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس مال بردار ٹرین سے پہلے سڑک پار کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان میٹروپولیٹن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 7 زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جائے گی۔