جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان صلح ہوگئی
شاہ محمود سے معاملات ختم ہوگئے اب مل کر کام کریں گے، جہانگیر ترین
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کے شاہ محمود قریشی سے معاملات ختم ہوگئے ہیں اب ہم مل کر پارٹی کے لیے کام کریں گے۔
لودھراں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی حج پر جانے سے پہلے ان سے بہت زور سے بغل گیر ہوئے تھے جس سے سب معاملات ختم ہوگئے، اب میں اور شاہ محمود مل کر پارٹی کے لیے کام کریں گے۔
آزادی مارچ کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں سیاست اور عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہمیں پاکستان کا خیال کرنا چاہیے لیکن مولانا فضل الرحمان صرف اپنا خیال کر کے دھرنا دے رہے ہیں، وہ پہلی بار پارلیمنٹ سے باہر ہوئے ہیں، (ن) لیگ بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شامل ہونے کے معاملہ پر تقسیم کا شکار ہے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز پر کام ہورہا ہے، اسپیڈو بسز کی منظوری ہو گئی ہے بہت جلد چلنا بھی شروع ہو جائے گی، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہیں بھی بنا دیا جائے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔