خیبر پختون خوا میں پہلی بار خاتون نے جیٹ فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
کائنات جنید نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تعلق لوئر دیر سے ہے جبکہ والد بھی ایئرفورس میں اسکواڈرن لیڈر ہیں
خیبر پختون خوا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کائنات جنید نے پاکستان ایئر فورس میں جیٹ فائٹر پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ کی رہائشی کائنات جنید نے پاکستان ایئر فورس کے جی ڈی پی ٹیسٹ میں نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ وہ خیبر پختونخوا سے واحد خاتون ہیں جن کی بطور پائلٹ فائٹر سلیکشن ہوئی ہے۔
کائنات جنید نے پاک فضائیہ کالج بڈھ بیر سے میٹرک 1030 نمبرز جبکہ جناح کالج پشاور سے ایف ایس سی 937 نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ کائنات جنید کے والد احمد جنید بھی پاکستان ائیر فورس میں بطور اسکواڈرن لیڈر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے احمد جنید کا کہنا تھا کہ ان کی دلی خواہش پوری ہوگئی کہ ان کی بیٹی پاکستان ایئر فورس میں بطور جیٹ پائلٹ فائٹر منتخب ہوگئی، وہ خود بھی پاکستان ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ منسلک رہے اور بعد میں انہیں ایئر ڈیفنس برانچ کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی وہ پشاور میں پاکستان ایئر فورس کے ساتھ بطور اسکواڈرن لیڈر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کے لیے پرعزم رکھتی ہے۔
کائنات جنید کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی بیٹی اور پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر ہیں، وہ اپنی زندگی وطن عزیز کی خدمت میں صرف کردیں گی۔