اہلیہ مجھ سے زیادہ قابل ہیں حمزہ علی عباسی

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پراپنی اہلیہ کی تعریف کی


ویب ڈیسک October 12, 2019
شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارحمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں: فوٹو: فائل

اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نیمل خاوران سے زیادہ قابل ہیں۔

دوماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دونوں کی شادی انتہائی سادہ انداز میں ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پراسٹوری میں اہلیہ نیمل کی جانب سے بنائی گئی ایک پینٹنگ شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ نیمل نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بنائی ہے۔



اداکار نے کہا کہ جب آپ کی اہلیہ آپ سے زیادہ قابل ہوں تو کیسا لگتا ہے؟ اوراپنے اس سوال کا جواب خود ہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں