مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملے میں 5 افراد زخمی

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے یہ تیسرا گرنیڈ حملہ ہے

نامعلوم افراد سری نگر کے بازار میں گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے (فوٹو : فائل)

مقبوضہ کشمیر میں پُر رونق بازار میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم افراد سری نگر کے پُررونق بازار میں گرنیڈ حملہ کرکے فرار ہوگئے، حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے گرنیڈ حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ مارکیٹ میں اکثر دکانیں بند ہونے کے باعث نقصان کم ہوا ہے۔


یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سرکاری دفتر پر دستی بم حملے میں 10 افراد زخمی

یاد رہے کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہ تیسرا گرنیڈ حملہ ہے۔ پہلا حملہ 28 ستمبر کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک بٹالین پر گرنیڈ سے حملہ کیا گیا تھا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ دوسرا حملہ سرکاری دفتر میں ہوا تھا جس میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی جس کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش کا فقدان، ادویہ کی کمی، مواصلاتی نظام منقطع اور ذرائع نقل وحمل معطل ہیں۔
Load Next Story