جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا فردوس عاشق اعوان

تین دہائیوں کے بعد ایک ایسی حکومت آئی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اورچلتی رہے گی، معاون خصوصی


Numainda Express October 12, 2019
تین دہائیوں کے بعد ایک ایسی حکومت آئی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اورچلتی رہے گی، معاون خصوصی، فوٹو: فائل

وزیراعظم کی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہےمسلم لیگ (ن) کا بیانیہ کھل کرسامنے آگیا، جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا وزیراعظم کے ویژن پر دنیا کا اعتماد ہمارے لیے حوصلہ افزا بات ہے،اس وقت دنیا کے معروف برانڈز پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں،بین الاقوامی سرمایہ کاری سے ناصرف معیشت بہترہورہی ہے بلکہ ملازمت کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سیاسی حلوے کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں، فردوس عاشق

معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بیانہ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ن لیگ موروثی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ان کے پاس اگر عوامی طاقت ہوتی تو انھیں مدرسوں کے بچوں کو سیاسی ایندھن نہ بنانا پڑتا،ایک بھائی کوٹ لکھپت اور ایک ماڈل ٹاؤن میں ہے اور رابطہ چٹھیوں کے ذریعے ہورہا ہے، ان چٹھیوں کا حال بھی قطری خط جیساہوگا۔

ڈاکٹرفردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ تین دہائیوں کے بعد ایک ایسی حکومت آئی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اورچلتی رہے گیْ، ن لیگ کو جمہوریت صرف اس وقت چاہیے جب یہ اقتدار میں ہوں،یہ اقتدار سے باہر ہوں تو انھیں کچھ بھی نہیں چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں