بلوچستان اسمبلی میں فلاحی وعطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا بل منظور

بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن اورتعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 بھی منظور


ویب ڈیسک October 12, 2019
بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن اورتعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 بھی منظور، فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن،تعلیمی اداروں، فلاحی و عطیاتی اداروں کی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی مشیر تعلیم محمد خان لہڑی نے بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن، تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔

بعدازاں صوبائی وزیر سماجی بہبود اسد بلوچ نے بلوچستان فلاحی و عطیاتی اداروں کی رجسٹریشن کا مسودہ قانون مصدرہ 2019 پیش کیا جو منظور کرلیا گیا۔قوانین منظوری کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں