کراچیفائرنگ وپرتشددواقعاتپولیس اہلکاروں سمیت 9 ہلاک

سرجانی سے ایک ،سپرہائی وے سے 2افراد کی لاشیں ملیں،فرنٹیئر کالونی میں ایک شخص نشانہ بنا


Staff Reporter October 09, 2013
سائٹ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار مارے گئے،نیوسبزی منڈی اورکلاکوٹ میں 2ہلاکتیں فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپر تشدد واقعات کے دوران 2پولیس اہلکاروں سمیت 9 افرادہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے وادی حسین قبرستان اوررینجرزکے فائرنگ رینج کے عقب میں واقع حاجی کریم گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے 3 افراد کی لاش ملیں جنھیں سروں پرگولیاں مار کر قتل کیاگیا،اطلاع ملنے پرگڈاپ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورتینوں لاشیں تحویل میں لے لیں،مقتولین کی عمریں 32سے35سال کے درمیان ہیں،ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پیرآبادفرنٹیئرکالونی میں فائرنگ سے 37سالہ اﷲ یارہلاک ہوگیا،مقتول سوات کا رہائشی ہے اور فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سہراب گوٹھ نیوسبزی منڈی کے قریبواقع جنجال گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور2افراد زخمی ہو گئے ،ہلاک اورزخمی ہونے والے افرادکوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہمیش اورزخمیوں کی شناخت بادشاہ اور من جعفرکے ناموں سے ہوئی،زخمی ہونیوالے دونوں سگے بھائی ہیں جن کاتعلق باجوڑسے ہے۔کلاکوٹ ٹینڈری روڈکے قریب فائرنگ سے40سالہ علی رضاہلاک ہو گیا ،مقتول لیاری کے علاقے موسیٰ لین کارہائشی تھا اورگھر کے قریب ہی درزی کی دکان تھی،مقتول معروف نوحہ خواں اورامام بارگاہ بارہ امام کے ٹرسٹی بھی تھا،واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کانتیجہ ہے۔جنجال گوٹھ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے حکیم خان زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق زخمی شخص گلشن معمار کو رہائشی ہے۔



جسے زبردستی گلشن معمار سے لایا گیاتھا اورتشدد کرنے کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کیاگیا۔گلشن اقبال تھانے کی حدودیونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب ڈکیتی کے دورانمزاحمت پر فائرنگ سے35 سالہ آصف زخمی ہو گیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سائٹ میٹروول کے قریب کھاناکھانے کے لیے جانے والے 2 پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل 46سالہ عامر موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ 35 سالہ شبیر شدید زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی کواسپتال لایا گیاجہاں زخمی اہلکار نے بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا،دونوں اہلکار سائٹ اے تھانے میں تعینات تھے اورانھیں اسماعیلی کمیونٹی کی رہائش گاہ کے قریب قائم کی جانے والی پولیس چوکی پرتعینات کیا گیاتھا۔

سرجانی کے علاقے 4-Kچورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار25 سالہ امجد جاں بحق ہوگیا،مقتول حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ امجد کو اس کے دیگر ساتھیوں نے رقم کے تنازع پر قتل کیاہے۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے گلستان سوسائٹی 32 سالہ اسلم کی لاش ملی،بظاہر مقتول کے جسم پرکسی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں،مقتول اسی علاقے کا رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں