پی ٹی وی بولی کے لیے جمع 70لاکھ واپس لینے میں ناکام

پی ٹی وی نے2008میں میڈیا رائٹس کی بولی میں حصہ لینے کے لیے فرم’’ڈینزکریشین لاہور‘‘ کے نام پر70 لاکھ روپے جمع کرائے تھے

پی ٹی وی نے2008میں میڈیا رائٹس کی بولی میں حصہ لینے کے لیے فرم’’ڈینزکریشین لاہور‘‘ کے نام پر70 لاکھ روپے جمع کرائے تھے. فوٹو فائل

پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں 2008-2011 کے دوران ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ایونٹس کے میڈیارائٹس کی بولی کے لیے جمع شدہ 70 لاکھ کی رقم تاحال واپس نہیں لیے جا سکے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کی منیجمنٹ نے2008میں متحدہ عرب امارات میں2008-2011کے دوران ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ایونٹس کے میڈیا رائٹس کے لیے بولی میں حصہ لینے کے لیے فرم''ڈینزکریشین لاہور'' کے نام پر70 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاہم اس بولی میں مذکورہ فرم میڈیا رائٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مذکورہ پارٹی نے نہ تو بولی کے لیے جمع شدہ رقم واپس کی نہ ہی پی ٹی وی منیجمنٹ نے اس کی وصولی کے لیے اتنا عرصہ گزرنے کے باوجودکوئی ٹھوس اقدامات کیے۔


اس معاملے کو2012 میں پی ٹی وی انتظامیہ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سامنے لایا گیا۔ بعدازاں ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے10 جنوری 2013 کوہونے والے اجلاس میں منیجمنٹ نے جواب میں بتایا کہ معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کردیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی نے منیجمنٹ کو ہدایت کی کہوہ تفتیشی عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ رکھیں۔رپورٹ میں ذمے داران کا تعین کرنے اور ادارے کو پہنچنے والی نقصان کی مکمل وصولی کے لیے ایف آئی اے کی رپورٹ سے قبل ہی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story