ملالہ پرحملے کوآج ایک سال مکمل ملزمان گرفتارنہیں ہوئے

9 اکتوبر 2012کو مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملالہ اور اس کی2 ساتھی طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔


Hazrat Ali Baacha October 09, 2013
9 اکتوبر 2012کو مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملالہ اور اس کی2 ساتھی طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔ فوٹو: فائل

وادی سوات کی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کو ایک سال بیت گیا۔ اس وقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یا انھیں عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہ آ سکی۔

9 اکتوبر 2012کو مینگورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملالہ یوسفزئی اور اس کی2 ساتھی طالبات شازیہ رمضان اور کائنات ریاض زخمی ہوگئی تھیں۔ یہ مقدمہ تھانہ سیدوشریف میں درج کیاگیا تھا اور آج ایک سال ہوگیا اس دوران پراسیکیوشن نے نامکمل تفتیش کی بنا پرکیس واپس کردیا گیاتھا اسکے بعد اس کیس کی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ پولیس ذرائع کاکہناہے کہ کیس کی تفتیش کامیابی سے فائل ہوچکی ہے لیکن دوسری جانب ابھی تک کسی کی گرفتاری یا عدالت میں پیش کردہ چالان کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں