چھوٹی ٹیمیں بڑے خواب آنکھوں میں سجائے ابوظبی آگئیں
ٹی20ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانے کیلیے 14ٹیموں میں18اکتوبر سے میدان سجے گا
چھوٹی ٹیمیں بڑے خواب آنکھوں میں سجائے ابوظبی پہنچ گئیں، ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹکٹ کٹوانے کیلیے 14 ٹیموں میں 18 اکتوبر سے میدان سجے گا۔
آئی سی سی مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز 18 اکتوبر سے 2 نومبر تک یو اے ای میں منعقد ہوں گے،14 ٹیمیں میگا ایونٹ کا ٹکٹ کٹوانے کیلیے ایک دوسرے نبرد آزما ہوں گی، گذشتہ دنوں یو اے ای کے وزیر اور چیرمین ایمرٹس کرکٹ بورڈ شیخ نیہان مبارک النیہان نے ٹورنامنٹ کی رونمائی کردی، انھوں نے تمام 14 کپتانوں سے ملاقات بھی کی۔
ٹیمیں کو 2 گروپس میں شامل کیا گیا ہے، اے میں اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوانیوگنی، نمیبیا، سنگاپور، کینیا اور برمودا، بی میں میزبان یو اے ای، آئرلینڈ، اومان، ہانگ کانگ، کینیڈا، جرسی اور نائیجیریا شامل ہیں۔ گروپ اے کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے،بی کے مقابلوں کی میزبان ابوظبی کرے گا، فائنل 2 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
گذشتہ ایڈیشن کے رنر اپ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز اپنی مہم کا آغاز افتتاحی روز بالترتیب سنگاپور اور کینیا کے خلاف کریں گے۔ یو اے ای گروپ بی میں پہلا میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔
دونوں گروٖپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں نہ صرف سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی بلکہ وہ براہ راست آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک شیڈول میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی، باقی 6 ٹیموں کے درمیان پلے آف میں سے مزید 2 ٹیمیں بھی انھیں آسٹریلیا میں جوائن کریں گی،وہاں ان کے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی پہلے مرحلے میں ایکشن میں ہوں گے، ان تمام 8 ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد 4 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں پہنچیں گی جہاں پر پہلے ہی میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان موجود ہیں۔