پاکستان کی سرزمین پرامریکی ڈرون حملے بند کیے جائیں مسعود خان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، جنرل اسمبلی کی قانونی کمیٹی سے خطاب

ڈرون حملے پاکستان کی آزادی خود مختاری سلامتی بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کیخلاف ہیں،مسعودخان۔فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ بین الاقوامی قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لڑی جائے۔

پاکستان کی سرزمین پرا مریکی ڈرون حملے بند کیے جائیں تاکہ اس سے مزید ہلا کتیں رک سکیں۔ دہشت گردی سے لڑنے کے عزم کے تحت پاکستان نے افغان سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں ۔




جنرل اسمبلی کی چھٹی قانونی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مسلح ڈرون حملے پاکستان کی آزادی خود مختاری سلامتی بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کیخلاف ہیںان سے عورتیں بچے اور بے گناہ افراد لقمہ اجل بنتے ہیں اور یہ حملے دہشت گردی کومزید ہوا دینے کے مترادف ہیں ۔
Load Next Story