کراچی میں رینجرز و پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری مزید 237 افراد گرفتار

گرفتار شدگان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر شامل، تعلق سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے ہے


Staff Reporter October 09, 2013
سائوتھ زون پولیس نے28جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4پستول، 14رائونڈ 4موبائل فون اور منشیات آمد کر لی۔ فوٹو: فائل

شہر میں پولیس اور رینجرز نے منگل کو بھی ٹارگٹڈ آپریشن اورچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم میں ملوث237 ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ پریڈی پولیس نے سادہ اور معصوم شہریوں کو ملازمت دلوانے کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر سید سلمان حسین نے پریڈی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم حاجی جاوید احمد ولد غلام حسین اور اس کے ساتھی وسیم کوپاسپورٹ آفس کے قریب سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف سر کاری محکموں کے جعلی لیٹر پیڈ ، مہریں ، ملازمتوں کے تقرر نامے اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم خودکو اے جی پی آر اوردیگر سر کاریمحکموں کا ملازم بتا کرشہریوں کو ملازمت کا جھانسا دے کر ان سے لاکھوں روپے لوٹتا تھا، سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکے ڈی اے روڈ نیو سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان عبدالرحمٰن اور محمد رفیق کو گرفتار کر لیا، انکے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، 5 رائونڈ اور کورے کار رجسٹریشن نمبر AWW-603 برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرجانی ٹائون پولیس نے کنیز فاطمہ فلیٹس کے قریب مقابلے کے بعد3 ملزمان محمد اسلم ولد حاجی نصر اﷲ، نظام الدینولد منیر محمد، ریحان ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور ایک ڈبل بیرل رائفل برآمد کر لی گئی۔ بلوچ کالونی پولیس نیاسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے چھینے ہوئے5 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹائون پولیس نے محمد سلیم ولد حشمت اور عباس علی ولد عبدالرحمن کو گرفتار کر کے اسلحہ اور خنجر برآمد کر لیا۔ ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 69 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ ، 20پستول ، 56 راؤنڈ، موبائل فونز، نقد رقم اور منشیات برآمد کی۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں39 مفرور و اشتہاری اور 2مشتبہ ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کیے گیے ہیں۔



ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں83ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ہینڈ گرینیڈ ، 2کلاکوف ،ایکرپیٹر،ایکریوالور، چھینے ہوئے ایک لاکھ 70 ہزار نقد،2 مسروقہ موٹر سائیکلیں ، شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کر لی۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں سپر مارکیٹ تھانے کی حدود سے گرفتار3 بھتہ خور، سائٹ تھانے کی حدود سے گرفتار 2 ٹارگٹ کلرزشامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ سائوتھ زون پولیس نے28جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4پستول، 14رائونڈ 4موبائل فون اور منشیات آمد کر لی۔ ایس ایس پی سائوتھ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں3 اشتہاری اور16مفرور ملزمان شامل ہیں۔

رینجرز نے کلاکوٹ ، بغدادی ، چاکیواڑہ، اولڈ حاجی کیمپ، عثمان آباد، بہار کالونی، یاد گار فش جمشید روڈ ، لیاقت آباد ، پاک کالونی ، گلشن غازی شاہ لطیف ٹائون ،منگھوپیر ، جیکب لائن ، شاہ فیصلکالونی ،ماڈل کالونی ، گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد، رضویہ ہما ہائٹس ،کالی پہاڑی کے علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 23افراد کو حراست میں لے لیا ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے ہے اور حراست میں لیے جانے والے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے ملنے والے اسلحے میں ایس ایم جیزاوررائفل بھی شامل ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے جمشید روڈ کے قریب سو کوار ٹرزسے5 ، کورنگی سے3 اور گلبہارپیتل گلی سے 5 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ،حراست میں لیے جانے والے سیاسی جماعت کے کارکن بتائے جاتے ہیں جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ رینجرز نے لیاری بکرا پیڑی کے قریب ٹارگٹ آپریشن کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزمان سمیت 6 افراد جبکہ لائنز ایریا میں چھاپہ مار کارروائی میں5 افراد کو پکڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں