نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت منظور

میرے مؤکل گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جس دوران انہیں 40 سے زائد بار قتل کی دھمکیاں دی گئی، وکیل صفائی


ویب ڈیسک October 09, 2013
عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی۔ فوٹو: فائل

نواب اکبر بگٹی کے قتل کے کیس میں سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اکبر بگٹی قتل کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے کہا کہ استغاثہ اب تک پرویز مشرف کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا، ان کے مؤکل گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جس دوران انہیں 40 سے زائد بار قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں لہٰذا عدالت ان کے مؤکل کی ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے عدالت سے کہا کہ پرویز مشرف پو مجرمانہ سازش کا الزام ہے جس پر جسٹس ناصر الملک نے ان سے استفسار کیا کہ کیا پرویز مشرف کو کسی نے سازش کرتے ہوئے دیکھا یا کسی کو ایسے احکامات دیتے ہوئے دیکھا ہے، اگر انہوں نے کوئی سازش کی ہے تو کیا اس کے ٹھوس ثبوت ہیں، جسٹس ناصر الملک کے سوالات پر پراسیکیوٹر جنرل نے نفی میں سر ہلایا جس پر عدالت نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں