اسلامی انتہا پسند برطانوی عوام کو اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں ڈائریکٹر جنرل ایم آئی فائیو

پاکستان، یمن، جنوبی ایشیا اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے حمایتی برطانیہ کیلئے خطرہ ہیں، اینڈریو پارکر


ویب ڈیسک October 09, 2013
دہشتگردی کا خطرہ ماضی کے مقابلے میں بڑھا تو نہیں لیکن اب یہ زیادہ پیچیدہ، متنوع اور اس کے بارے میں پیش گوئی کرنا انتہائی مشکل ہے، اینڈریو پارکر فوٹو؛ فائل

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل اینڈریو پارکر نے کہا ہے کہ ملک میں موجود ہزاروں اسلامی انتہا پسند برطانوی عوام کو اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں۔

لندن کے وائٹ ہال میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ میں ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں اینڈریو پارکر کا کہنا تھا کہ پاکستان، یمن، جنوبی ایشیا اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے حمایتی اور ساتھیوں سے برطانیہ کو فوری اور براہِ راست خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خطرہ ماضی کے مقابلے میں بڑھا تو نہیں لیکن اب یہ زیادہ پیچیدہ، متنوع اور اس کے بارے میں پیش گوئی کرنا انتہائی مشکل ہے۔

اینڈریو پارکر نے کہا کہ دہشتگردوں کو اب بہترین مواصلاتی سہولیات جن میں ای میل، انٹرنیٹ ٹیلیفون، ان گیم کمیونیکیشن، سوشل نیٹ ورکنگ، گمنام چیٹ رومز اور موبائل ایپس جیسی سہولیات میسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم آئی فائیو اور جی سی ایچ کیو کے لیے انتہائی اہم ہے کہ وہ ان تمام ذرائع سے معلومات کے حصول کی صلاحیت حاصل کرے جو اب دہشتگرد استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |