چین میں بیٹے کی پرتعیش شادی کرنے پر سرکاری افسر کو برطرف کردیا گیا

سرکاری افسرنے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں 2لاکھ 60ہزار امریکی ڈالرخرچ کئے جو نظم وضبط کیخلاف ہے، سرکاری ذرائع ابلاغ


ویب ڈیسک October 09, 2013
شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لئے 210 ٹیبل پر انواع واقسام کے کھانے رکھے گئے تھے. فوٹو: فائل

چین میں بیٹے کی شادی دھوم دھام اور پرتعیش طریقے سے کرنے پر سرکاری افسر کو فارغ کردیا گیا۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کے مضافاتی ضلع چوینگ کے ایک گاؤں کے نائب سربراہ ما لینژانگ نے اپنے بیٹے کی 3 دن تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب میں تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر خرچ کئے، تقریب میں مہمانوں کے لیے مہنگی گاڑیوں کا انتطام کیا گیا اور انہیں تفریحی مقامات کی سیر کرائی گئی، شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لئے 210 ٹیبل پر مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے انواع واقسام کے کھانے رکھے گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کی مقامی ٹیم نے ما لینژانگ کو شادی کی تقریب میں نظم وضبط قائم نہ رکھنے کی بنا پر عہدے سے برطرف کیا، معائنہ ٹیم کو مالینژانگ سے متعلق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ثابت ہو کہ انہوں نے نے شادی میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا ہو تاہم ٹیم کے مطابق حد سے زیادہ خرچ کرنے سے ملک میں حکمراں جماعت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب چینی حکومت نے تمام سرکاری اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دولت کی ہرگز نمائش نہ کریں کیونکہ اس سے عوام کے غصے میں اضافہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں