میرے دوسرے بچے کیلئے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ایشوریہ رائے

جب دوسرے بچے کا وقت آیا تو سب کو پتا چل جائے گا، ایشوریہ رائے


ویب ڈیسک October 09, 2013
ماں بننا میرے لئے خوش قستمی کی بات ہے اور بیٹی آرادھیا قدرت کا ایک تحفہ ہے، ایشوریہ رائے فوٹو: فائل

QUETTA: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہےکہ ان کے دوسرے بچے کے لئے کسی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں جب وہ وقت آیا تو سب کو پتا چل جائے گا۔

ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشوریہ کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے آپ لوگ کیا جاننا چاہتے ہیں لیکن جب بھی وہ وقت آئے گا تو سب کو پتا چل جائے گا اس لئے کسی کو میرے دوسرے بچے کے لئے فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ ماں بننا ان کے لئے بڑی خوش قستمی کی بات ہے اور ان کی بیٹی آرادھیا میرے لئے قدرت کا ایک تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن اپریل 2007 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور شادی کے 4 سال بعد نومبر 2011 میں ایشوریہ نے بیٹی آرادھیا کو جنم دیا۔ ایشوریہ بیٹی کی پیدائش سے قبل بھارتی اور عالمی میڈیا کی سرخیوں میں رہیں جب کہ اس موقع پر بھارتی سٹے باز بھی بیٹے یا بیٹی کی پیدائش کو لے کر کافی سرگرم رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں