کراچی میں چنگ چی رکشوں پر پابندی لگادی گئی

ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹ مافیا کے دباؤ میں آکر پابندی عائد کی ہے،چنگچی رکشا ڈرائیوروں کا موقف


ویب ڈیسک October 09, 2013
خطرناک سفر کے باوجود چنگچی رکشوں کی بدولت شہر کے عوام کو ایک متبادل سفری سہولت میسر تھی۔ فوٹو: فائل

شہر میں چلنے والے سیکڑوں چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں چلنے والے چنگچی رکشوں میں چوری کی گئی موٹر سائیکل کے انجن اور دیگر سامان کے استعمال کے انکشاف کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی ٹریفک پولیس غلام قادر تھیبو نے شہر میں چنگچی رکشوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ غلام قادر تھیبو نے ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ ٹریفک چوکیوں کو ہدایت کی ہیں کہ انہیں جہاں بھی چنگ چی رکشا چلتا ہوا نظر آئے تو اس کے ڈرائیور کو گرفتار اور اُس کی گاڑی ضبط کرلی جائے۔

دوسری جانب پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں ڈرائیوروں نے چنگچی رکشوں کے ہمراہ نیپا چورنگی پر احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی، احتجاج کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کے رکشوں میں موٹر سائیکلوں کا سامان نہیں لگایا گیا ٹریفک پولیس نے ٹرانسپورٹ مافیا کے دباؤ میں آکر پابندی عائد کی ہے۔

واضح رہے کہ خطرناک سفر کے باوجود چنگچی رکشوں کی بدولت شہر کے عوام کو ایک متبادل سفری سہولت میسر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں