پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی

طیارے میں سوار پائلٹ اور تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جانیں بچائیں


ویب ڈیسک October 09, 2013
تربیتی طیارے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ فوٹو؛ فائل

KABUL: پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کے باعث پائلٹ اور ٹریننگ حاصل کرنے والا پائلٹ زخمی ہوگیا، مقامی افراد کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے،دونوں پائلٹوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں