پرویز مشرف کی نہ کسی سے ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی وہ بیرون ملک جائیں گے ترجمان

لال مسجد کیس میں مبالغہ آرائی کی گئی اس کیس میں معاملات کو گڈ مڈ کیا گیاہے ، ڈاکٹر امجد


ویب ڈیسک October 09, 2013
اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی نقل تاحال نہیں نہیں ملی،ترجمان اے پی ایم ایل۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف کے ترجمان ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی نہ ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی وہ بیرون ملک جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویزمشرف کے ترجمان ڈاکٹرامجد کا کہنا تھا کہ اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت سے متعلق فیصلے کی نقل تاحال نہیں نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر کیسز میں ان کی ضمانت ہوئی ہے اسی طرح وہ دیگر مقدمات میں بھی بری ہوجائیں گے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف سے ڈیل کے لیے رجوع کیا گیا مگر انہوں نے انکار کر دیا اور نہ ہی وہ بیرون ملک جائیں گے۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ لال مسجد کیس میں مبالغہ آرائی کی گئی اس کیس میں مختلف معاملات کو گڈ مڈ کیا گیا ان کے نزدیک لال مسجد کیس غلط بنایا گیااور اس میں پرویز مشرف کو نامزد کرنا نامناسب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |