سری لنکن بیٹسمین تلکا رتنے دلشان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ

دلشان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں سرلنکا کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔


ویب ڈیسک October 09, 2013
دلشان نے 87 ٹیسٹ میچز میں 16 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 40.98 کی اوسط سے 5ہزار 492 رنز بنائے ہیں، فوٹو : فائل

سری لنکا کے تجربے کار اوپنگ بیٹسمین تلکا رتنے دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم وہ ایک روزہ میچ کھیلتے رہیں گے۔

غیر ملکی خبر سراں ادارے سے بات کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان راجتھ فرنینڈو نے کہا ہے کہ تلکارتنے دلشان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وہ جمعرات کو کریں گے،تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سرلنکا کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

تلکارتنے دلشان نے 87 ٹیسٹ میچز میں 16 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 40.98 کی اوسط سے 5ہزار 492 رنز بنائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 43.87 کی اوسط سے 39 وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں۔ وہ 267 ایک روزہ میچوں میں 7ہزار 643 رنز بناچکے ہیں جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی نصف سنچری مکمل کررکھی ہے، 50 میچز میں وہ ایک ہزار 203 رنز اور 5 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں