بھارتی وکٹ کیپرودرھیمان ساہا کے ناقابل یقین کیچ پرشائقین دم بخود

وردھیمان ساہا نے پلک جھپکتے ہی ایک ہاتھ سے اسے دبوچ لیا


Sports Desk October 14, 2019
وردھیمان ساہا نے پلک جھپکتے ہی ایک ہاتھ سے اسے دبوچ لیا

LONDON: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی وکٹ کیپر وردھیمان ساہا نے شاندار کیچ سے حیران کردیا۔

پروٹیزکی دوسری اننگز کے چھٹے اوور میں امیش یادیو کی فل لینتھ گیند تھیونس ڈی برین کے بیٹ کا کنارہ چھوتی ہوئی قریب میں ہی نیچے گرنے کو تھی کہ وردھیمان ساہا نے پلک جھپکتے ہی ایک ہاتھ سے اسے دبوچ لیا، ان کے اس شاندار کیچ کی بدولت مہمان کی ٹیم 21 کے اسکور پر دوسری وکٹ گرگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں