امریکا اپنے عوام کا پیسہ معصوم اور غریب انسانوں کا خون بہانے میں خرچ کرتا ہےافغان طالبان

امریکی سیاستدان نا صرف اپنے عوام بلکہ کمزور ممالک کے عوام کی تقدیروں سے بھی کھیل رہے ہیں، افغان طالبان


AFP October 09, 2013
دماغ سے عاری امریکی رہنما امریکی عوام کے محنت سے کمائے ہوئے پیسے سےدوسرے ممالک میں معصوم اور غریب عوام کا خون بہاتے ہیں، افغان طالبان فوٹو: فائل

KARACHI: افغان طالبان نے امریکا میں شٹ ڈاؤن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے سیاستدان اپنے ہی عوام کے پیسے کا غلط استعمال کر کے اس کا خون چوستے ہیں۔

طالبان نے افغانستان سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی عوام کو یہ بات سمجھنا ہو گی کہ امریکی سیاستدان اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے نا صرف ان کی بلکہ کمزور ممالک کے عوام کا استحصال اور ان کی تقدیروں سے کھیل رہے ہیں۔

طالبان نے مزید کہا کہ دماغ سے عاری امریکی رہنما امریکی عوام کے محنت سے کمائے ہوئے پیسے سےدوسرے ممالک میں معصوم اور غریب عوام کا خون بہاتے ہیں جب کہ اس پیسے کو دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے جب کہ کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے تا حال طالبان کے اس بیان پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان آئندہ سال 2014 کا بجٹ پاس نہ ہونے کے باعث یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر کو تالے لگ چکے ہیں اور لاکھوں ملازمین گھر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں