ٹنڈو محمد خان اسپتال کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی ماں گرفتار
پولیس نے خاتون اور اس کے ساتھی کے خلاف ارادہ قتل کی ایف آئی آر درج کرلی
پولیس نے اسپتال کے بیت الخلا میں نوزائیدہ بچہ پھینکنے والی ماں کو گرفتار کرلیا۔
سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں مقامی اسپتال کے واش روم میں نوزائیدہ زندہ بچہ کو پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھ آنے والے مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او سٹی محمود خان نے بتایا کہ مقامی اسپتال سے زندہ نوزائیدہ بچہ ملا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک خاتون اور ایک مرد بچے کو اسپتال کے بیت الخلا میں چھوڑ گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف سٹی تھانے میں ارادہ قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار عورت بچے کی ماں ہے لیکن اس کی اس حرکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔